تعلیمی بورڈ ساہیوال کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کا انعقاد،

پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو انعامات اور سرٹیفکیٹس دینے کی منظوری

منگل 25 ستمبر 2018 17:38

چیچہ وطنی۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) تعلیمی بورڈ ساہیوال کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس چیئر مین و کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود کی زیرصدارت منعقد ہو ا، جس میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کو نقد انعامات اور خصوصی سرٹیفکیٹس دینے کی منظوری دی گئی ،پیپر مارکنگ میں شفافیت کیلئے معروضی سوالات کے جوابات اور پیپرز کو بورڈ کی ویب سائٹ پر ڈسپلے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا،تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ ساہیوال کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بورڈ آفس میں منعقد ہوا جس میں سال 2017ء میں میٹرک اور انٹر امتحانات میں اعلی کارکردگی پر طلباء و طالبات کو سکالر شپس دینے اور معروضی سوالات کے جوابات او رپیپرز کو بورڈ کی ویب سائٹ پر ڈسپلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تا کہ طلباء وطالبات اپنی کارکردگی کو خود جان سکیں اور بورڈ کی پیپر مارکنگ میں بھی ٹرانسپرنسی آئے،کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا کہ طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی ان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے جس کیلئے مزید اقدامات بھی اٹھائے جانے چاہئیں،اجلاس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر ذوالفقار ثاقب اور کنٹرولر حافظ فدا حسین کے علاوہ بورڈ ممبرز نے شرکت کی،اجلاس میں بورڈ کی موجودہ عمارت کی ضروری مرمت کیلئے 10لاکھ روپے مختص کرنے اور کنٹرولر امتحانات کو رہائش کیلئے بورڈ کی عمارت میں 18ہزار روپے سالانہ کرایہ پر کمراہ الاٹ کرنے کی بھی منظوری دی گئی،اجلاس میں بورڈ ملازمین کے علاج معالجے کے لئے 3نئے ہسپتالوں میں کڈنی اور لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ لاہور ،کڈنی سنٹر ملتان اور کڈنی سنٹر فیصل آباد کو بھی پینل میں شامل کرنے اور چیف سیکریسی آفیسر کے ساتھ کام کرنے والے ملازمین کی فراہمی کی بھی منظوری دی گئی،کمشنرنے بورڈ میں تعینات کلیریکل سٹاف کا ہر چھ ماہ بعد پرفارمنس ٹیسٹ لینے اور انہیں فوری تربیت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی تا کہ ان کی کارکردگی بڑھائی جا سکے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں