اُردو پوائنٹ پاکستان چیچہ وطنیچیچہ وطنی کی خبریںچیچہ وطنی، ہیپا ٹائٹس آگاہی پروگرام کے تحت ٹی ایچ کیو ہسپتال میں منعقدہ ..

چیچہ وطنی، ہیپا ٹائٹس آگاہی پروگرام کے تحت ٹی ایچ کیو ہسپتال میں منعقدہ فری کیمپ میں مریضوں کا شدید رش

بد انتظامی اور دھکم پیل کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2017ء)ہیپا ٹائٹس آگاہی پروگرام کے تحت ٹی ایچ کیو ہسپتال میں منعقدہ فری کیمپ میں مریضوں کا شدید رش ،بد انتظامی اور دھکم پیل کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گزشتہ روز رش اور دھکم پیل کے بعد مختلف افراد کے مابین تلخ کلامی اور جھگڑے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے نتیجہ میں مبینہ طور پر کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے کیمپ کا دورانیہ بڑھا کر صبح 8بجے سے شام7بجے تک کر دیا ہے۔

(خبر جاری ہے)

کیمپ میں آئے افراد کے مطابق دو درازے سے آنے والے مریضوں کو طویل انتظار کرنا پڑتا ہے اور عملہ کے بعض افراد اپنے واقف کار سفارشی افراد کو نواز نے میں مصروف ہیں ۔ جس سے علی الصبح سے قطار میں لگے مریضوں کو ذہنی کوفت اور اذیت کا سامنا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

چیچہ وطنی شہر کی مزید خبریں