چیچہ وطنی، پرانی دشمنی پرفائرنگ سے پولیس کاریٹائرڈ اے ایس آئی جاں بحق ،ساتھی شدید زخمی ہوگیا

بدھ 5 جولائی 2017 21:22

چیچہ وطنی، پرانی دشمنی پرفائرنگ سے پولیس کاریٹائرڈ اے ایس آئی جاں بحق ،ساتھی شدید زخمی ہوگیا
چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2017ء) اقبالنگر میں پرانی دشمنی پرفائرنگ سے پولیس کاریٹائرڈ اے ایس آئی جاں بحق اور اسکا ساتھی شدید زخمی ہوگیا، واقعہ کیخلاف مقتول کے لواحقین اور رشتہ داروں نے نعش سڑک پررکھ کرقومی شاہراہ بلاک کردی، پولیس کے مطابق فریقین میں پرانی دشمنی چلی آرہی ہے آج صبح مقتول جہانگیرکاٹھیہ اپنے سا تھی ذوالفقار کاٹھیہ کے ہمراہ تاریخ پیشی پر ملتان جارہا تھا کہ گھات لگا کر بیٹھے ہوئے ملزمان ظہیر کاٹھیہ ،ناصر اوراظہر وغیرہ نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کردی جس سے ریٹائرڈ اے ایس آئی جہانگیر کاٹھیہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ذوالفقار شدیدزخمی ہوگیا جسے تحصیل ہسپتال سے طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منتقل کردیا،گیا، ملزمان فرار ہوگئے واقعہ کیخلاف مقتول کے لواحقین اور رشتہ داروں نے نعش سڑک پررکھ کرقومی شاہراہ بلاک کردی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد دو گھنٹے بعد ٹریفک بحال کر دی گئی۔بعد ازاںمقتول کے بیس سے زائد رشتہ داروں نے قاتلوں کے گھر پر دھاوا بول کر قیمتی سامان لوٹ لیا۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں