چیچہ وطنی ‘قومی شاہراہ پر الٹنے والے آئل ٹینکر کو کرین کی مدد سے سیدھا کردیا گیا

جمعہ 7 جولائی 2017 18:47

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2017ء) چیچہ وطنی کے قریب قومی شاہراہ پر الٹنے والے آئل ٹینکر کو کرین کی مدد سے سیدھا کردیا گیا ،ریسکیوذرائع کے مطابق 40ہزار لٹر پٹرول سے لوڈ آئل ٹینکر رات 12بجے ہڑپہ کے قریب بے قابو ہوکر الٹ گیا تھا جس سے پٹرول کی لیکج شروع ہوگئی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کرحادثہ کی جگہ کو سیل کردیا اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے متبادل راستہ بنوایا، پولیس کے مطابق ریسکیوآپریشن کے دوران کرین کی مدد سے آئل ٹینکر کوسیدھا کردیا گیا ہے ،حادثہ ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث پیش آیاجومعجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں