معیاری تعلیم ہمارے نوجوانوں کے سنہری مستقبل کی ضامن ہے،کمشنر ساہیوال

بدھ 14 نومبر 2018 23:39

چیچہ وطنی۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ اعلی اور معیاری تعلیم ہی ہمارے نوجوانوں کے سنہری مستقبل کی ضامن ہے ،گھر کی دہلیز پر تدریسی سہولیات کی فراہمی لائق تحسین ہے اور جدید علوم کا حصول اور تحقیق وقت کا اہم تقاضا ہے ،انہوں نے یہ بات گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد ساہیوال کیمپس کے دورہ کے موقع پر کہی،پراجیکٹ ڈائریکٹرز چوہدری سہیل طارق اور چوہدری فراز حنیف بھی ان کے ہمراہ تھے ،کمشنرنے کہا کہ ساہیوال جیسے شہر میں جہاں قبل ازیں طلبا ء وطالبات کو اعلی تعلیم کے حصول کیلئے لاہور اور ملتان جانا پڑتا تھا اب تقریبا تمام شعبہ جات میں مقامی سطح پر ہی یہ سہولیات میسر ہیںاور یہی ہمارے نوجوان طلبا کے سنہری مستقبل کی ضمانت ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ دنیا ٹیکنالوجی اور سائنس کے شعبہ میں تیزی سے ترقی کے مراحل طے کر رہی ہے ،جدید علوم کا حصول اور تحقیق وقت کااہم تقاضا ہے ، پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے کمشنر ساہیوال کو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور ان کے بارے میں بریفنگ بھی دی، اس موقع پر کمشنر ساہیوال نے یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا ۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں