چیچہ وطنی، ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کاوشوں کو تیز کرنا ہو گا، پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت

پیر 22 اپریل 2019 18:01

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ڈائریکٹر سی یو آئی، ساہیوال کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے کہا ہے کہ ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کاوشوں کو تیز کرنا ہو گا۔ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے زمین کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں آگاہی پھیلانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے کیمپس میں ''ارتھ ڈی'' کے حوالے سے کیمپس میں نکالی گئی واک سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

واک کا مقصد طلبا و طالبات میں ماحولیاتی آلودگی کو ختم کر کے زمین کو انسانوں اور دیگر جانداروں کے قابل بنانے کا شعور اجاگر کرنا تھا۔ واک میں فکیلٹی ممبران، سٹاف اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبا و طالبات نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے اس بات پر زور دیا کہ انفرادی سطح پر ہر انسان کس طرح سے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھ کر اس دنیا کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔

ڈپٹی رجسٹرار صفدر نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی اس دن کی اہمیت کی مناسبت سے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے جس کی ایک کڑی کامسیٹس یونیورسٹی میں نکالی گئی واک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زمین بھی ایک ماں جیسی ہے جو نا صرف بنی نوع انسان بلکہ ہر جاندار کو اپنی گود میں سنبھال کر رکھتی ہے جس کی حفاظت کرنا ہر انسان کا فرض ہے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں