پولیس ملازمین کے مسائل کا حل اور ان کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال

بدھ 12 جون 2019 16:09

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) پولیس ملازمین کے مسائل کا حل اور ان کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔ اس سلسلہ میں پولیس ملازمین اور ان کی فیملیز کی ویلفیئر کے لیے تمام وسائل برو ئے کا ر لا ئے جا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے اپنے آفس میں دوران سروس وفات پا جانے والے پولیس ملازمین کی بیوگان کو ایک سال کی تنخواہ کے چیکس تقسیم کر تے ہو ئے کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے حاضر سروس ، ریٹائرڈ ، اور شہداء پولیس ملازمین کی ویلفئیر کے لیے ان کے بچوں کو تعلیمی وظائف ، بچیوں کے لیے جہیز فنڈ، اور ملازمین کے لیے میڈیکل فنڈ فراہم کیا جا تا ہے ۔پولیس لائنز میں بھی فری ڈسپنسری جلد قائم کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں باقاعدہ MBBSکوالیفائیڈ ڈاکٹر کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں ۔

جبکہ صاف پانی کی فراہمی کے لیے پولیس لائنز میں پہلے ہی واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب عمل میں لائی جا چکی ہے ۔ملازمین کو سستے اور معیاری کھانے کی فراہمی کے لیے پولیس لائنز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں بہترین میس اور کینٹین کا قیام عمل میں لا یا جا رہا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے کلیریکل سٹاف کو ہدایت کی کہ پنشن جانے والے ملازمین کی پنشن کے کیسز جلد از جلد نمٹائے جائیں اور تنخواہوں کی فکسیشن کا عمل فوری مکمل کروائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پرموشن کے معاملات میں ملازمان کی سالانہACRs کو مکمل کریں ۔اگر ACRsکیوجہ سے کسی ملازم کی پرموشن میں رکاوٹ آئی تویہ ناقابل برداشت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں