ڈویژنل کمشنر ساہیوال کی زیرقیادت چیچہ وطنی کے فاریسٹ پارک میں 72ہزار پودے لگائے گئے

جمعہ 22 مارچ 2024 14:45

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے چیچہ وطنی کے فاریسٹ پارک میں پودے لگانے کی تقریب منعقد ہوئی جس کی قیادت کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کی ، مقامی سکولوں اور کالجزکے طلباا ور طالبات نے بھی اس مہم میں حصہ لیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید تھے، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ملک وسیم سجاد، اے ایس پی شیخ طارق محمود اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کی شرکت بھی نمایاں رہی۔

اس موقع پر 100، ایکڑ اراضی پر مجموعی طور پر 72ہزار کے قریب پودے لگائے گئے۔کمشنر شعیب اقبال سید نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ درخت انسانی بقا کے لئے انتہائی اہم ہیں جو ہمیں آکسیجن، ایندھن، سایہ اور قیمتی لکڑی فراہم کرتے ہیں، دنیا گلوبل وارمنگ جیسے سنگین مسئلے سے دوچار ہے جس سے نمٹنے کے لئے درخت لگانا ہی واحد حل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے حکومت سنبھالتے ہی درختوں کی اہمیت کے پیش نظر پلانٹ فار پاکستان مہم کا اعلان کیا جس میں سکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات کو بھی شریک کیا گیا ہے تاکہ نئی نسل بھی درختوں کی اہمیت سے آگاہ ہو سکے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں