نیشنل ہائی وے پر چیچہ وطنی کے قریب مسافر بس اور ویگن میں تصادم ،3 خواتین سمیت 8 افراد زخمی

ہفتہ 23 مارچ 2024 19:40

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) نیشنل ہائی وے پر چیچہ وطنی کے قریب مسافر بس اور ویگن کے تصادم میں 3 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں،پولیس کے مطابق حادثہ میردادمافی کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جہاں لاہور سے ملتان جانیوالی مسافر بس نے مخالف سمت سے آنیوالی ویگن کو ٹکر مار دی ،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا،بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،پولیس مصروف تفتیش ہے۔\378

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں