پتنگ بازی کیخلاف جاری مہم کے دوران چیچہ وطنی میں مزید 3 پتنگ فروش گرفتار

پیر 25 مارچ 2024 14:07

پتنگ بازی کیخلاف جاری مہم کے دوران چیچہ وطنی میں مزید 3 پتنگ فروش گرفتار
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات پر پتنگ بازی کیخلاف جاری مہم کے دوران چیچہ وطنی میں پولیس نے مزید 3پتنگ فروشوں کو گرفتار لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پولیس کی خصوصی ٹیم نے لکڑ منڈی پل اور گئوشالہ میں اچانک چھاپے مار کر پتنگیں فروخت کرنیوالے مزید تین افراد کو گرفتار کرلیا،ملزموں کے قبضہ سے 100سے زائد پتنگیں اور ڈوربھی برآمد ہوئی ، گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران تحصیل بھرسے پتنگیں فروخت کرنیوالے 11،افراد کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔\378

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں