-حکومت فلم انڈسٹری کو موجودہ بحران سے نکالنے کیلئے بھر پور اقدامات کرے، اداکارہ انجمن

، ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کم نہیں ہے، فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے ،حکومت اداکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھائے،

پیر 14 اکتوبر 2019 19:07

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی مشہور فلم سٹار اداکارہ انجمن کا کہنا ہے کہ حکومت فلم انڈسٹری کو موجودہ بحران سے نکالنے کیلئے بھر پور اقدامات کرے پاکستان کے اندر ٹیلنٹ کی کوئی کم نہیں ہے فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے حکومت اداکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھائے ملکہ ترنم نور جہاں کی خدمات کوکبھی نہیں بلایا جا سکتا میڈیم نورجہاں مرحومہ کے سب سے زیادہ گانے میری فلموں پر گائے گئے ان خیالات کا اظہار اداکارہ انجمن نے فرنیچر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ کے کوآرڈینٹر میاں دلدار حسین سے اپنی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کا عروج بھی دیکھا اور زوال بھی اداکار سلطان راہی میرے پسندیدہ اداکار تھے ان کے ساتھ کام کر کے بڑا مزاح آیا شیر خان ، چن وریام، سالہ صاحب ، جرنل سنگھ،صاحب جی، گولڈن جوبلی ، ڈائمنڈ جوبلی اور دیگر مقبول ترین فلمیں میری یادگار فلمیں تھیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے میں نے فلم انڈسٹری پر تین دہائیوں تک حکمرانی کی یہ میرے رب کا مجھ پر بڑا احسان ہے پاکستان اور بیرون ممالک کے لوگ آج بھی اداکاری اور فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد سے بے حد پیار و محبت کرتے ہیں ہم نے دن رات محنت کر کے فلم انڈسٹری میں اپنا نام پیدا کیااور محنت کے بل بوتے پر فلم انڈسٹری پر راج کیا

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں