چنیوٹ، صاف اور شفاف نظام کی بنیاد رکھنا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے،رہنما تحریک انصاف

منگل 17 جولائی 2018 22:28

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) عمران خان کی قیادت میں ملک کو ترقی خوشحالی اور امن کا گہوارہ بنانے کیلئے پوری جستجو کرینگے ۔

(جاری ہے)

کرپٹ عناصر کو ختم کرکے صاف اور شفاف نظام کی بنیاد رکھنا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے اس کیلئے تحریک انصاف کا ہر سپاہی اس خواب کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی قیادت میاں شوکت علی تھہیم ،ڈاکٹر ریاض شاہد،حافظ علی اعجاز،رانا کاشف،اور امیدواروں کا محلہ غفور آباد میں جلسہ محلہ غفورآباد کی ملک برادری،رحمانی برادری اورگجر برادری سمیت دیگر برادریوں کی جانب سے سید ذوالفقار علی شاہ امیدوار قومی اسمبلی ،قاضی علی حسن پمی امیدوار صوبائی اسمبلی کی مکمل حمائت کا اعلان کر دیا گیا جلسہ کا انعقاد ملک محمد ذوالفقار آڑھتی،ملک ناصر علی آڑھتی ،ملک محمد طاہر ،حافظ صفدر چشتی،ملک شاویز کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں حاجی شاہد خیال،کاشف ندیم وکی ،ملک منیر گلوتر ،امتیاز سلطانی،سید حماد رضا شاہ،حافظ شایان محمد،اطہر بٹ ،شبیر بٹ ،ملک عابد ،ملک عمیر،ملک اشرف ملاں ،ملک کلیم ماڑاسمیت غفور آباد کی اہم شخصیات نے شرکت کی اور عزم کا اظہار کیا کہ وہ تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں