چنیوٹ، تھانہ لالیاں پولیس کی کارروائی، دو اشتہاری ملزمان گرفتار

منگل 21 مئی 2019 17:37

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) تھانہ لالیاں پولیس کی کارروائی، دو اشتہاری ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ لالیاں رائے محمد ارشد کی قیادت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل اور مختلف سنگین وارداتوں میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان محمد یار اور ممتاز کو گرفتار کر لیا ملزم محمد یار نے رشتے کے تنازعہ پر اپنے قریبی عزیز اللہ دتہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جبکہ ملزم ممتاز نے گھریلو تنازع پر اپنی بیوی فوزیہ کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں