چنیوٹ، نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہائوسنگ کمیٹی کی میٹنگ

ہفتہ 15 جون 2019 22:49

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہائوسنگ کمیٹی چنیوٹ کی میٹنگ زیر صدرات کمیٹی چیئرمین ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی منعقد ہوئی ، میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی ، اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی ، نمائندہ محکمہ ہائوسنگ وکمیٹی سیکرٹری سعید اختر ،ایم او پلاننگ محمد فاروق ،سی او میونسپل کمیٹی انیس عباس،او ایس ملک امتیاز و دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی ، میٹنگ میںہائوسنگ سکیم برائے نیا پاکستان ہائوسنگ کے سلسلے میں پہلے سے منظور شدہ ہائوسنگ کالونی نمبر 2کے ساتھ ملحقہ رقبہ 95ایکڑ پر مزید پر NPHPکے تحت کالونی تعمیر کرنے کیلئے سائٹ کی منظوری دے دی گئی ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے بتایا کہ پہلے چنیوٹ شہر میں اس کالونی کیلئے کے لیے 53 ایکڑ جگہ مخصوص کی گئی تھی اب اسے بڑھا کر 148 ایکڑکر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ گورنمنٹ کی اس سکیم سے مستفید ہوں اور زیادہ سے زیادہ بے گھر لوگوں کو اپنا گھر مہیا کیاجا سکے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں