چنیوٹ، لاہور پنڈی بھٹیاں روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،حادثات میں اضافہ

ہفتہ 14 ستمبر 2019 19:19

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) لاہور پنڈی بھٹیاں روڈ بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،حادثات میں اضافہ ہونے لگا۔ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث پنڈی بھٹیاں روڈ پر جگہ جگہ گڑھے پڑنے سے روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا،سٹرک کی خرابی کے باعث آئے روز ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہونے لگا، لاہور پنڈی بھٹیاں روڈ ون وے نہ ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

شہری و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چنیوٹ ضلع کے چاروں ہائی وے روڈز کو ون وے کر کے بنایا جائے اور ہنگامی بنیادوں پر فنڈز کا اجرا کیا جائے ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں