چنیوٹ، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لگائے گئے ہیپاٹائٹس کیمپ کاا فتتاح

پیر 21 اکتوبر 2019 22:35

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لگائے گئے ہیپاٹائٹس کیمپ کاا فتتاح، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سید امان انو قدوائی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میںہیپاٹائٹس کیمپ کا اپنے دست مبارک سے افتتاح کیا اور دعا کین ، اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف، ڈاکٹر رضا شاہ ڈی ایم ایس ڈاکٹر اجمل ہنجراکے علاوہ میڈیا نمائندگان و دیگر بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر نے کیمپ کے تمام کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور انتظامات کو چیک کیا ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ کیمپ 21 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک جاری رہے گا اور اس میں 12 سال سے لیکر 80 سال تک کے لوگوں کا معائنہ کیا جائے گا جن کا ہیپاٹائٹس بی اور سی سکریننگ نیگیٹو ہو گا ان کو ہیپاٹائٹس بی کی حفاظتی ویکسین لگائی جائیگی اور جن کا ہیپاٹائٹس بی یا سی پوزیٹو ہوگا ان کا سیمپل پی سی آر کے لاہور بھیجا جائے گا، ٓاخر میں ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ڈینگی وارڈ کا معائنہ کیا اور وہاں داخل مریض کے حوالے سے دریافت کیا ، ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ یہ مریض راولپنڈی ضلع میں کام کرتا تھا جہاں اسے ڈینگی بخار ہوا وہاں سے یہ اپنے گھر چنیوٹ آیا جس کے بعد یہ علاج کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال آیا ،ڈپٹی کمشنر نے مریض کی عیادت کی اور سی او ہیلتھ کو اسکے بہتر علاج اور اسکی خصوصی دیکھ بھال کی ہدایت کی ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں