چنیوٹ میں غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز اور رکشوں کی یلغار سے شہری عذاب میں مبتلا ء، کارروائی کا مطالبہ

منگل 22 اکتوبر 2019 20:22

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) چنیوٹ میں غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز اور رکشوں کی یلغار سے شہری عذاب میں مبتلا ہوکررہ گئے حادثات اور ٹریفک کے مسائل میں بے پناہ اضافہ جبکہ ٹریفک پولیس چنیوٹ نے مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی کوئی پرسان حال نہ رہا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کی مین شاہراہوں اور اہم مقامات پر غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز کی بھرمار اور رکشوں کی یلغار سے شہریوں کی زندگیاں اجیرن ہوگئیں حادثات میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے جبکہ رکشوں کی وجہ سے تجاوزات کے باعث بازار سکڑ گئے ہیں ٹریفک کے مسائل میں بے پناہ اضافے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے مسائل میں اضافہ کا سدباب سوالیہ نشان بنا ہوا ہے اس افسوسناک صورتحال پر شہریوں نے ٹریفک کے متعلقہ افسران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں