چنیوٹ ،لالیاں تھانہ محمد والا کے علاقہ میں زمین کے تازعہ پر مخالفین نے 30 سالہ نوجوان کو بیدردی سے قتل کردیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 21:16

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) چنیوٹ کی تحصیل لالیاں تھانہ محمد والا کے علاقہ میں زمین کے تازعہ پر مخالفین نے 30 سالہ نوجوان کو بیدردی سے قتل کردیا نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل پولیس نے تحقیقات شروع کردی چنیوٹ میں زمین کے تنازعہ پر قتل کی لرزہ خیز واردات چنیوٹ کی تحصیل لالیاں تھانہ محمد والا کے نواحی علاقہ بھلوکا میں دو افراد نے کسی کے وار کرکے تیس سالہ شخص کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

مقتول محمد اقبال اور ملزمان اسماعیل اور طاہر وغیرہ کے درمیان دیرنیہ دشمنی چل رہی تھی۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی۔ ملزمان موقع سے فرار ہوچکے ہیں گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں