اولیا اللہ کی باتیں اور درگاہوں سے انسانیت میں محبت کا پیغام ملتا ہے، مولانا قاری شبیراحمد عثمانی

دنیا و آخرت کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ انسانیت کی خدمت کی جائے اور بلا تفریق معاشرے کے افراد میں رسول ﷺ کی تعلیمات کے سلسلہ کو بہتر بناتے ہوئے بہترین اخلاق کا درس دیا جائے اولیا اللہ کی باتیں اور درگاہوں سے انسانیت میں محبت کا پیغام ملتا ہے، امیر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کااجتماع سے خطاب

جمعہ 12 فروری 2021 19:54

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2021ء) دنیا و آخرت کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ انسانیت کی خدمت کی جائے اور بلا تفریق معاشرے کے افراد میں رسول ﷺ کی تعلیمات کے سلسلہ کو بہتر بناتے ہوئے بہترین اخلاق کا درس دیا جائے اولیا اللہ کی باتیں اور درگاہوں سے انسانیت میں محبت کا پیغام ملتا ہے جو سرکار دو عالم ﷺ نے دیا کہ محبتیں بانٹو انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بناو تاکہ دنیاوی اور اخروی زندگی آسان ہو سکے ان خیالات کا اظہار نائب امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺنے دنیا کے انسانوں میں محبت امن کا درس دیا ۔

اور ان کی آمد سے جہالت کے اندھیرے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئے ۔

(جاری ہے)

انسانیت کی بلا تفریق اور بلا تقسیم خدمت ہمیں اپنا شعار بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ صاحب حیثیت طبقہ کو چایئے کہ وہ مستحقین،غریبوں،یتمیوں،بے آسرا افراد،بیواوں کی اخلاقی ،مالی مدد کو یقینی بنائیں تاکہ انسانیت کی بہترین انداز سے خدمت کی جا سکے انہوں نے کہ نبی اقدس ﷺ کی تعلیمات اور ان کے فرمودات پر عمل اور ان پر روشنی ڈالنا ہم سب پر لازم ہے جس کیلئے ہم سب کو فرداً فرداً اپنا انتہائی اہم و مثبت کردار اداکرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کا دفاع ہر دور میں مسلمانوں نے اپنا خون دیکر کیا اور آج بھی غیور مسلمان اپنے دین اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک فرمان کی حفاظت کیلئے قربانیاں دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بگاڑ کی اصل وجہ دین سے دوری اور توبہ نہ کرنا ہے،اخلاقیات سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں،سچ کو عام کریں اور جھوٹ سے بچیں،میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ا للہ تعالیٰ نے ہم کو قرآن پاک جیسی آسمانی کتاب دی ہے ہم اس کی طرف آئیں اور اس کتاب کو پڑھیں اور اپنے بچوں کو پڑھائیں اسلام کی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ حاصل کریں اوربچوں کو پانچ وقت کا نمازی بنائیں ۔

انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس ہے اس میں ذرہ برابر شک بھی حالت کفروارتداد تک لے جاتاہے،رہنمائوں نے کہا کہ مغربی کلچروثقافت کو فروغ دے کر حیاء باختہ معاشرہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تحفظ ختم نبوت اورتحفظ ناموس رسالت ؐ جیسے ;قوانین پر عمل درآمد نہیں ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ سیکولر انتہاپسندی کو فروغ دیاجارہاہے اور روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی اورکرپشن نے عوام الناس کا جینادوبھر کردیاہے،تمام معاشی پالیسیاں امریکی ومغربی ایجنڈے اور آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے تابع بنائی جارہی ہیں جس سے ملک دیوالیہ ہورہاہی

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں