ڈسٹرکٹ پولیس آٖفیسر چنیوٹ بلال ظفر کی ہدایت

عالمی ہفتہ روڈ سیفٹی کے سلسلہ میں ٹریفک پولیس چنیوٹ متحرک ہوگئی

بدھ 19 مئی 2021 23:14

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آٖفیسر چنیوٹ بلال ظفر کی ہدایت پر عالمی ہفتہ روڈ سیفٹی کے سلسلہ میں ٹریفک پولیس چنیوٹ متحرک ہوگئی۔ختم نبوت چوک میں شہریوں کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی دی گئی۔شہریوں کو ٹریفک قوانین،ہیلمٹ کے استعمال،سائیڈ مرر کے استعمال،افادیت کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

(جاری ہے)

آگاہی لیکچرز میں شہریوں کو روڈ سیفٹی،ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی ترغیب دی گئی۔

زیادہ تر حادثات کم عمر ڈرائیوروں کی وجہ سے ہوتے ہیں۔شہریوں کو ترغیب دی گئی کہ کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل گاڑی چلانے سے روکا جائے۔ٹریفک قوانین سے متعلق شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔پولیس ڈرائیونگ سکول میں ریسکیو 1122کے اشتراک سے ڈرائیونگ سیکھنے والے افراد کو روڈ سیفٹی،ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی گئی۔ٹریفک پولیس کی جانب سے آگاہی مہم کا سلسلہ 23مئی تک جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں