چنیوٹ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے سہولت بازاروں سے آٹا اور چینی غائب ،شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

پیر 13 ستمبر 2021 17:28

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2021ء) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے سہولت بازاروں سے آٹا اور چینی غائب شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، پنجاب حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلع چنیوٹ میں لگائے جانے والے سہولت بازاروں سے آٹا اور چینی غائب ہو جانے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہر اور گردونواح سے آنے والے سینکڑوں شہریوں کی لمبی قطاریں آٹے اور چینی کی منتظر ہیں جبکہ ان سٹالوں پر نہ ہی تو آٹا اور چینی سمیت دیگر سبسڈی والی اشیاء غائب ہیں بلکہ سہولت بازاروں کا عملہ بھی غائب ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو سستے آٹا اور چینی کی فراہمی کے بجائے عوام سے بھونڈا مذاق کررہی ہے جس پر وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے چنیوٹ میں لگائے جانے والے سہولت بازاروں میں آٹے اور چینی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں