چنیوٹ: خسرہ اور روبیلا کیچ اپ کمپین کے دوران پانچ روز میں نو ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے 2 لاکھ 66 ہزار 250 بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جاچکے

ہفتہ 20 نومبر 2021 20:20

ٖچنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2021ء) ضلع میں خسرہ اور روبیلا کیچ اپ کمپین کے دوران پانچ روز میں نو ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے 2 لاکھ 66 ہزار 250 بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جاچکے ہیں جبکہ اسی دوران پانچ سال تک کی عمر کی109788 بچوں کو پولیو سے بچاؤکے حفاظتی قطرے بھی پلائے گئے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کو خسرہ اور روبیلا کیچ اپ کمپین کے ریویو اجلاس کے دوران بتائی گئی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد۔

(جاری ہے)

یونیسف اور عالمی ادارہ صحت سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مائیکروپلان کے مطابق مہم کے اہداف اور حاصل کردہ ٹارگٹس کا جائزہ لیتے ہوئے ہیلتھ اتھارٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ممکنہ انکاری کیسز کو بھی افہام وتفہیم سے حل کرکے بچوں کی ویکسینیشن ہونی چاہیے۔انہوں نے اتھارٹی کے افسران کو مہم کی جامع مانیٹرنگ کرنے اور بقیہ ایام میں بھی تندہی سے فرائض انجام دینے کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس کے دوران یونیسف اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان نے بعض مسائل کی نشاندہی کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو فوری مسئلہ حل کرنے کی تاکید کی۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں