اسلام امن و سلامتی و آشتی کا دن ہے ، مولانا قا ری شبیر احمدعثمانی

شمع رسالت کے پروانے ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے اپنا تن من دھن قربان کر نے سے دریغ نہیں کریں گے

پیر 6 دسمبر 2021 21:42

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) نائب امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ مولانا قا ری شبیر احمدعثمانی نے کہاہے کہ اسلام امن و سلامتی و آشتی کا دن ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہو ئے احکامات پر معل پیرا ہو نے سے دنیا و آخرت کی بھلائیاں ممکن ہیں دین مکمل ضابطہ حیات ہے،اللہ پاک کے نزدیک دین صرف اسلام ہے،اسلام ایسا دین ہے جوتمام زمانوں کے لیے کافی ہے،اسلام کو کبھی زوال نہیں ہوگا،دین سے پھرجانے والوں سے اللہ کوکوئی پرواہ نہیں ہے۔

انہوںنے کہاکہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا ساتھ دیں،دین کو سب پر مقدم رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت مسلمان کے ایمان کی اساس ہے اور قرآن پاک سرچشمہ ہدایت ہے،شعائر اسلامی کی بے حرمتی مسلمان کسی صورت برداشت نہیں کرسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ افغانستان ایک اسلامی ریاست تھی جس کو طاغوطی طاقتو ں نے تہس نہس کر دیا ،دین مکمل ضابطہ حیات ہے،اللہ پاک کے نزدیک دین صرف اسلام ہے،اسلام ایسا دین ہے جوتمام زمانوں کے لیے کافی ہے،اسلام کو کبھی زوال نہیں ہوگا،دین سے پھرجانے والوں سے اللہ کوکوئی پرواہ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان اور نظریہ پاکستان کا اصل مقصد قرآن وسنت کا قانون نافظ کرنا ہے۔

پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد ہمیں اپنے وطن اور اس میں بسنے والے ہر پاکستانی کے ساتھ حسن اخلاق والے معاملات کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کسی خاص مذہب فرقہ کا نہیں بلکہ ہم سب کا ہے اور ہم سب پاکستانی قوم ہیں تمام مسائل کا حل قرآن وسنت پر عمل پیرا ہونے میں ہے حضور ﷺ کا سواہ حسنہ امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ختم نبوت پرجب تک غیر متزلزل ایمان نہ ہو اسوقت تک انسان کامل و اکمل مسلمان ہوہی نہیں سکتا کامل مومن ہونے کیلئے اسلام کی بنیادی شرائط میں پہلی شرط ختم نبوت پر کامل واکمل یقین ہے،انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کا مسئلہ صرف علماء کا نہیں بلکہ پو ری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے کو ئی مسلمان اس کو غیر موثر کرنے کی اجازت نہیں دے گا،بلکہ حضور ؐ کی عزت و ناموس کی خاطر اپنی جا نوں کا نذرانہ پیش کرنا اپنے لئے سعادت سمجھتا ہے،انہوں نے کہا ختم نبوت ہمارا عقیدہ ہے مسئلہ نہیں اورہم اپنے عقیدے پرآنچ نہیں آنے دیں گے،انہوں نے کہا کہ شمع رسالت کے پروانے ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے اپنا تن من دھن قربان کر نے سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں