ڈپٹی کمشنر کا ڈی پی او کے ہمراہ ایجوکیشن بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے امتحانی مرکز گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ کا دورہ

بدھ 27 مارچ 2024 17:42

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے ڈی پی او عبداللہ احمد کے ہمراہ ایجوکیشن بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے امتحانی مرکز گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ کا دورہ کیااور امتحانی عمل کا جائزہ لیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پلان کے مطابق طالب علموں کے بیٹھنے کے انتظامات دیکھے اورامتحانی عملہ کے پاس ریکارڈ چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سینٹر پر طالب علموں کے لئے لائٹ کے مناسب انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا اور امتحانی عمل کوہرلحاظ سے شفاف رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے سینٹر پر سیکیورٹی انتظامات بھی چیک کئے، اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن مہر آفتاب احمد و دیگر بھی موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں