ضلع بھر میں عیدالفطر کے موقع پر 154 مقامات پر عید کی نماز ادا کر دی گئی.

بدھ 10 اپریل 2024 12:00

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2024ء) ضلع بھر میں عیدالفطر کے موقع پر 154 مقامات پر عید کی نماز ادا کر دی گئی۔ پولیس کی جانب سے تمام مساجد اور کھلے مقامات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات رہے۔ایک ہزار سے زائد افسران سمیت پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھے۔ اس موقع پر ملکی سلامتی اور شہداء کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او عبداللہ احمد نے پولیس اہلکاروں کو عید کی مبارک باد دی، اہلکاروں کے ساتھ ملکر کھانا کھایا۔ ڈی پی او نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے اہلکاروں کو عید کی مبارکباد دی اور مٹھائی کھلائی۔ ڈی پی او عبداللہ احمد نے پولیس لائن میں پولیس کے افسران اور جوانوں کے ساتھ نماز عیدالفطر ادا کی۔ ڈی پی او عبداللہ احمد شہری عید کی خوشیاں منائیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔ امن و امان کے قیام کیلئے شہری سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔عید کے موقع پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں