ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم،دو خواتین سمیت تین افراد زخمی

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:55

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122کے مطابق کلر ی روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹرسائیکل پر سوار 22سالہ صفدر ولد محمد یار،60سالہ شمیم بی بی زوجہ منصبدار اور 30سالہ یاسمین زوجہ خرم شہزاد سکنہ بھوانہ گر کر شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں کا علاج جاری ہے ،دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں