چنیوٹ،ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم ،دو خواتین سمیت تین افراد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:47

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم ،دو خواتین سمیت تین افراد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ریسکیو 1122کے مطابق کلر ی روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹرسائیکل پر سوار 22سالہ صفدر ولد محمد یار،60سالہ شمیم بی بی زوجہ منصبدار اور 30سالہ یاسمین زوجہ خرم شہزاد سکنہ بھوانہ گر کر شدید زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں کا علاج جاری ہے جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں