موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

اتوار 21 اپریل 2024 16:20

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) پولیس آرگنائزڈ یونٹ نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کی ہدایت پر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے سب انسپکٹر ظل حسنین نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی ورادتوں میں ملوث ملزم عاقب عظیم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے مختلف مقدمات میں مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزم عاقب عظیم چنیوٹ پولیس کو موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے اورمزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں