ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے امتحانی مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

پیر 22 اپریل 2024 19:22

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے امتحانی مرکز گورنمنٹ لیب ایکسیلنٹ ہائر سیکنڈری سکول قائد اعظم اکیڈمی چنیوٹ کا دورہ کیا اور امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے طالب علموں کے بیٹھنے کے انتظامات دیکھے اورامتحانی عملہ کے پاس ریکارڈ چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سنٹر پر طالب علموں کے لئے لائٹ کے مناسب انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپرنٹنڈنٹ سنٹر کو امتحانی عمل شفاف اور غیر جانبدار طریقے سے جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق پیپر زکی ترسیل و تقسیم یقینی بنائی جائے اور طلباء کو امتحانی مرکز میں سیٹنگ پلان کے مطابق بیٹھائیں۔ انہوں نے سنٹر میں سکیورٹی انتظامات بھی چیک کئے۔ ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنرز اور ایجوکیشن کے افسران نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے امتحانی مراکز کے دورے کرکے انتظامات و سہولیات کی فراہمی اور امتحانی عمل کو چیک کیا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں