قادیانی پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں عالم اسلام متحد ہو کر مغربی سازشوں کو ناکام بنا دیں، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ

تحفظ نامو س رسالت ایکٹ میں حکومت کی طرف سے کوئی بھی ترمیم کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت مذمت کریں گے، علما ء کرام

پیر 27 فروری 2017 20:55

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) تحفظ نامو س رسالت ایکٹ میں حکومت کی طرف سے کوئی بھی ترمیم کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت مذمت کریں گے قادیانی پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں عالم اسلام متحد ہو کر مغربی سازشوں کو ناکام بنا دیں ان خیالات کااظہار انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر رکن پنجاب اسمبلی حضرت مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے حضرت مولانا مسرور نواز جھنگوی انٹر نیشنل ختم نبوت کے مرکزی رہنمائووں قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا زاہدالراشدی اور جنرل سیکرٹری انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ حضرت مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد اسلام خان، حضرت مولانا عبدالوارث اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علما کرام و مشائخ عظا م نے جامع دعوت وارشاد چنیوٹ میں منعقدہ 55ویں سالانہ فتح مباہلہ کانفرنس کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر علما کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج بھی قادیانیوں کو دعوت فکر دیتے ہیں کہ وہ دین اسلام قبول کرلیں اور گمراہی چھوڑ دیںقادیانی بیرونی اشاروں پرکام کر رہے ہیں یہ ملک و ملت کے غدار ہیںعلما کرام کا مزید کہناتھا کہ حکومت قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا نوٹس لے اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ فزکس کو قادیانی کے نام سے منسوب نہ کرے علما کرام نے کہا کہ فتنہ قادیانیت کے خلاف دنیا کے آخر ی کونے تک ان کا تعاقب کریں گے اور اسلام کی دعوت دیتے رہیں گے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے اس موقع پر مجاہد ختم نبوت سابق ایم پی اے حضرت مولانا منظور احمد چنیوٹی مرحوم کی ختم نبوت کے حوالے سے گراں قدر خدمات پر ان کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں