انٹر میڈ یٹ کا سالانہ امتحان، پنجاب گرلز / بوائز کالجز چشتیاں کا 92 فیصد رزلٹ رہا

اتوار 16 ستمبر 2018 18:10

چشتیاں۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2018ء) بہاولپور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈ یٹ کے سالانہ امتحان 2018 کے دوران پنجاب گرلز / بوائز کالجز چشتیاں نے مجمو عی طور پر 92 فیصد رزلٹ ظاہر کرکے ڈویثرن بھر کے سرکاری و نجی کالجز میں پہلی پوزیشن کا اعزاز حاصل کیا ہے ،پنجاب بوائز کالج کے محمد عفان نے پری انجینئر نگ میں 1020 نمبر لیکر بورڈ میں اول پوزیشن ، احسن لطیف نے 1008 نمبر لیکر بورڈ میں تیسری پوزیشن اور عائشہ فا طمہ نے پری میڈیکل (گرلز ) بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب کالجز چشتیاں کے پرنسپل پر وفیسر محمد عرفان خاں نے میڈیا نمائندوں کو بتا یا کہ پنجاب کالجز کی388 طلبا و طالبا ت میں سے 178 نے اے پلس ، اور 85 نے اے گریڈ میں امتحان پاس کیا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ پنجاب گرلز کالج چشتیاں کا رزلٹ 96.48 فیصد ، پنجاب بوائز کالج چشتیاں کا رزلٹ 88.36 فیصد رہا ہے ۔ چشتیاں ،ڈاہرانوالہ وضلع کے دوسرے طلبا و طالبات کے سرکاری کالجز کا رزلٹ 48 سے 64 فیصد رہا ہے ۔ انہوں نے پنجاب کالجز کے خواتین و مرد اساتذہ کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے طلبا و طا لبات کی ذہنی استعداد میں اضا فہ کیلئے سخت جد وجہد کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں