چشتیاں، نماز تراویح پڑھا کر واپس آنے والے دو حافظ قرآن طلبا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

اتوار 24 مارچ 2024 13:40

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) چشتیاں میں دینی مدرسہ کے دو طا لبعلم حافظ عبدالوحید اورحافظ محمد فیضان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مدرسہ جامعہ مظاہر العلوم کے دو ہونہارحافظ قرآن طلبا حافظ عبدالوحید اور حافظ محمد فیضان نماز تراویح پڑھانے کے بعد گھر جاتے ہوئے سڑک کے ایک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے،جنہیں فوری طور پر تحصیل ہسپتال چشتیاں لے جایا گیا جہاں دونوں حفاظ کرام عبدالوحیداور محمد فیضان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔دونوں حفاظ کرام کی نماز جنازہ انکے آبائی چک 3فورڈ عظیم والا میں ادا کی گئی جس میں علمائے کرام، چشتیاں کے دینی مدارس کے اساتذہ ، طلبا و سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔\378

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں