چشتیاں کے قریب مسافر بس اور موٹرسائیکل کے درمیا ن حادثہ ،موٹرسائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:53

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) چشتیاں کے قریب مسافر بس اور موٹرسائیکل کے درمیان حادثہ میں موٹرسائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق عنایت علی( 60سال) اپنی بیوی امینہ بی بی (50سال) بیٹے 16سالہ علی اصغر اور 6سالہ بھتیجی ثناء کے ہمرا موٹر سائیکل پر گھر واپس جارہے تھے کہ تیزرفتاری کی وجہ سے اے سی مسافر بس کے ساتھ ٹکر ھو گئی جس کے نتیجہ میں چاروں موٹر سائیکل جاں بحق ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملہ نے چاروں میتوں کو سرکاری ہسپتال پہنچا دیا۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں