بس کی 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:58

بس کی 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) بس کی 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔افسوسناک حادثہ حاصل پور روڈ پر پیش آیا، حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے، بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں