ضلع بہاول بہاولنگر کو گندم کی پیدوار کے لحاظ سے ملک بھر میں نمایاں مقام حاصل ہے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 24 اپریل 2024 14:59

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنربہاولنگرذوالفقاراحمد نے کہا ہے کہ ضلع بہاول کو گندم کی پیدوار کے لحاظ سے ملک بھر میں نمایاں مقام حاصل ہے،ضلع کی تین تحصیلوں چشتیاں ، ہارون آباد اور فورٹ عباس میں محکمہ خوراک جبکہ بہاول نگرو منچن آباد تحصیلوں میں وفاقی محکمہ پاسکو گندم کی خریداری کا مجاز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خاں کے ہمراہ گندم خریداری مرکز کے دورہ کے موقع پر میڈیا کو بتایا کہ تین تحصیلوں میں محکمہ خوراک نے گندم خریداری کے 22 مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں 12 خریداری سنٹرز اور 10فلیگ مراکز بنائے گئے ہیں۔

چشتیاں میں 4 خریداری اور 5فلیگ مراکز، ہارون آباد میں 4خریداری اور 3فلیگ سنٹرجبکہ فورٹ عباس میں 4خریداری اور 2 فلیگ قائم کیے گئے ہیں۔\378

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں