ضلع بھرمیں ناجائزمنافع خوری ، ذخیرہ اندوزی اورملاوٹی اشیاء بیچنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن شروع ہے،ڈپٹی کمشنربہاولنگر

منگل 16 اپریل 2024 18:25

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقاراحمد نے کہا ہے کہ ضلع بھرمیں ناجائزمنافع خوری ، ذخیرہ اندوزی اورملاوٹی اشیاء بیچنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئےپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے سرکاری قیمتوں کے نفاذ کیلئے گزشتہ روز 662 انسپیکشنز کیں اور57 ناجائز منافع خوروں کومجموعی طور پر80 ہزار روپے جرمانے کیے جبکہ 8 افراد کو گرفتار کیا گیاہے اور 2 کے خلاف تھانوں میں مقدمات کا اندرج کروایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہاولنگر ضلع کی حدود میں نان اور تندوری روٹی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے،قیمتوں میں کمی وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر گندم کی قیمتوں میں کمی کے باعث کی گئی، نوٹیفیکیشن کے مطابق 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور120گرام نان کی قیمت 20 روپے مقررکی گئی ہے، یہ احکامات فوری طورپراور تاحکم ثانی نافذالعمل ہوں گئے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئےانتظامیہ مسلسل نگرانی کررہی ہے اور50 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی ، ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نےاشیا خوردونوش کی سرکاری نرخوں پرفروخت کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ایک خصوصی اجلاس کے دوران مزید کہا کہ ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کا علیحدہ علیحدہ ڈیش بورڈ بنوا کر فیلڈ کارروائیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں