چشتیاں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا اراضی ریکارڈ سنٹر بہاول نگر میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

پیر 1 اگست 2022 15:45

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2022ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر نے اراضی ریکارڈ سنٹر بہاول نگر میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا جس میں متعلقہ ریونیو افسران اور ریونیو فیلڈ سٹا ف موجود تھا، ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ریونیو ریکارڈ کی درستگی،فردانتقالات، رجسٹری،ڈومیسائل، انکم سرٹیفیکیٹ اور سائلین کے ریونیو سے متعلق دیگر مسائل حل کئے گئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ حکومت ریونیوسسٹم کو بہتر بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے،ریونیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کے ریونیو سے متعلق درخواستیں بھی وصول کی گئیں اور انکے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔ریونیو عوامی خدمت کچہری تمام تحصیلوں میں بھی منعقد کی گئیں جہاں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل حل کئے ۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں