ضلع بہاولنگر کی پانچ تحصیلوں میں 1 لاکھ 18ہزار367 مستحقین کو راشن بیگز تقسیم

اتوار 17 مارچ 2024 17:30

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2024ء) ضلع بہاولنگر کی پانچ تحصیلوں میں اب تک ایک لاکھ 18ہزار367 مستحقین کو راشن بیگز تقسیم کر دیئے ہیں جو کہ اہداف کا 55فیصد ہےجبکہ مستحقین کواعلیٰ معیارکا راشن باعزت طریقے سے فراہم کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہارڈپٹی کمشنربہاولنگرذوالفقاراحمد نےنگہبان رمضان پیکج وئیر ہاؤس میں راشن بیگز کی تیاری کے مراحل اور اشیا کے معیارکی چیکنگ کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ راشن بیگز کی تیاری کو تیز کرنے کیلئے متعلقہ افسران کوہدایت کی اورکہا ہے کہ فوڈ ہمپرز کی تیاری میں اشیاء کے معیار اور وزن پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران و ملازمین نگہبان رمضان راشن کی حقداروں تک سو فیصد فراہمی کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو محمد قیوم قدرت بھی موجود تھے۔\378

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں