آغوش پروگرام،حاملہ و2 سال سے کم عمربچوں کی مائیں 23ہزار روپے حاصل کرسکتی ہیں، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

جمعہ 22 مارچ 2024 16:38

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنربہاولنگرذوالفقاراحمد نے کہا ہے کہ آغوش پروگرام کےتحت ضلع میں حاملہ اور2 سال سے کم عمربچوں کی مائیں قریبی بنیادی یا دیہی مرکز صحت پرآغوش پروگرام میں رجسٹریشن کرا کر23ہزار روپے تک کی رقم مرحلہ وار حاصل کرسکتی ہیں- آغوش پروگرام سے رجسٹرڈ خواتین کو رقم ہسپتالوں میں قائم خصوصی کیمپس پر بھی ادا کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کےآغوش اور بنیاد پروگرامز کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں کہا کہ پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے آغوش پروگرام کے تحت ضلع میں خواتین کی بہتر صحت کیلئے مراکز صحت کی سہولتوں میں اضافہ کیا گیا ہے،بنیاد پروگرام کے تحت بچوں کو سرکاری سکولز میں ارلی چائلڈ ہڈ کیئراینڈ ایجوکیشن کی سہولت بھی دی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کی ضلعی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ اجلاس میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، محکمہ سکول ایجوکیشن کےنمائندگان ضلعی فوکل پرسن پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ محمد ندیم بھٹہ اور دیگر متعقلہ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں