چشتیاں میں اتفاقاًپستول چلنے سے نوجوان جاں بحق

اتوار 24 مارچ 2024 11:50

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) چشتیاں کی نواحی وارث کالونی میں حافظ قرآن 19سالہ نوجوان حافظ محمد یحی ولد غلام مصطفی اتفاقاً پستول چل جانے سے انتقال کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

متوفی گذشتہ رات قریبی مسجد میں نماز تراویح پڑھا کے آیا تھا اورصبح سحری کھا کے آرام کے بعد اٹھا تو گھر میں رکھے پسٹل سے کھیلنے لگا اوراچانک گولی چل گئی۔فائرنگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کے عملہ نے نوجوان کی میت تحصیل ہسپتال چشتیاں پہنچائی ۔چشتیاں پولیس کے مطابق متوفی کے ورثا نے نوجوان کی موت کو اتفاقیہ حادثہ قرار دیدیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں