ضلع بھر کے شہری اور دیہی علاقوں میں ’’ستھرا پنجاب مہم‘‘ کے تحت صفائی آپریشن کامیابی سے جاری ہے، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 22 مارچ 2024 16:29

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہاہے کہ ضلع بھر کے شہری اور دیہی علاقوں میں "ستھرا پنجاب مہم" کے تحت صفائی آپریشن کامیابی سے جاری ہےاور بلدیاتی اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ صفائی ستھرائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری لائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے دفتر میں خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کہیں بھی گندگی کے ڈھیر،کھلے یا بغیر کور کے سیوریج ہولز نظر نہ آئیں، صاف ستھرا ماحول ہر شہری کا بنیادی حق ہے،جس کے لئے بلدیاتی اداروں کو بھرپور محنت کرنا ہوگی، وال چاکنگ اور تجاوزات کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود فیلڈ میں رہ کر صفائی مہم کی نگرانی کریں ، اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں