چترال یونیورسٹی میں باٹنی پر عالمی کانفرنس اختتام پذیر

پیر 2 اپریل 2018 13:42

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2018ء)چترال یونیورسٹی میں باٹنی پر ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا، جس میں ممتاز ملکی و بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی اور چترال سمیت ملحقہ علاقوں میں پائے جانے والے نباتاتی تنوع سے متعلق معلومات کو دستاویزی شکل دینے کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں 44 مقالے پڑھے گئے جبکہ مختلف ممالک کے سینکڑوں ما ہرین نے آن لائن شرکت کی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے کہا کہ چترال دنیا کے ان چند خطوں میں سے ایک ہے جہاں نباتات کی بہتات ہے اور سینکڑوں نایاب قسم کے نباتات اب دنیا میں صرف یہاں پر پائے جاتے ہیں تاہم ان سے متعلق معلومات دستاویزی شکل میں ابھی تک محفوظ نہیں کی جاسکیں جس سے پاکستان اور دنیا بھر کے لوگ استفادہ سے محروم ہیں۔ اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے دنیا کی مایہ ناز امریکی پروفیسر ڈاکٹر میری بارک ورتھ کا کہنا تھا کہ نباتات پرتحقیق کرنے والوں کیلئے اس کانفرنس کا انعقاد نہایت خوش آئند ہے کہ وہ علاقہ جس کی نباتات کے بارے میں دنیاکو معلومات دستیاب نہیں، وہاں کی ایک یونیورسٹی اس سلسلے میں ایک بڑا مرکز قائم کرنے جارہی ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں