بجلی چوروں کےخلاف جاری مہم متاثر،سب ڈویژن الہ آباد کاایس ڈی اوبےخبر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 فروری 2017 19:11

چونیاں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22فروری2017ء) : بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم متاثر سب ڈویژن الہ آباد کا ایس ڈی اوبے خبر ،حکومت کو لاکھوں روپے کا خسارہ ،مخصوص ٹیم منتھلیاں اکھٹی کرنے میں مصروف اعلیٰ حکام کو سب اچھا کی رپورٹ ارسال کر دی جاتی ہے ،شہریوں کا ایس ڈی او الہ آباد محمد احمد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ،تفصیل کے مطابق سب ڈویژ ن الہ آباد کا ایس ڈی او محمد احمد جو کہ عرصہ دراز سے یہاں تعینات ہے اور بجلی چوری کی مد میں علاقہ بھر کی اہم با اثر شخصیات سے لاکھوں روپے ماہانہ منتھلیاں اکھٹی کر رہا ہے ایس ڈی او الہ آباد نے اپنی ایک مخصوص ٹیم بنا رکھی ہے جو کہ عارضی اپریشن کر کے اعلیٰ حکام کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کرتی ہے دوران اپریشن شریف شہریوں کو تنگ کرنا اور مال بٹورنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے بڑے بڑے مگر مچھ جو کہ عرصہ دراز سے بجلی چوری کر رہے ہیں ان کے خلاف کبھی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی جو کہ ایس ڈی او پر سوالیہ نشان ہے ایس ڈی او نے اپنے پسندیدہ ملازمین اور ٹاؤٹوں کو مکمل اختیارات دے رکھے ہیں جس سے حکومت کو لاکھوں روپے نقصان ہو رہا ہے شہریوں ،بلال ،حاجی نذیر احمد ، میاں محمد دین ،شوکت علی صوفی فتح محمد ،حاجی محمد اقبال ،صوفی محمد علی و دیگر نے وزیر مملکت بجلی و پانی عابد شیر علی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ڈی او محمد احمد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور ایمان دار ایس ڈی او تعینات کیا جائے ایس ڈی او سب ڈویژن الہ آباد محمد احمد سے جب اس نمبر03470011734پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف دینے سے انکار دیا ۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں