دادو،سکولوں میں پانی جمع، تعلیمی سلسلہ خطرے میں پڑگیا

جمعرات 10 نومبر 2022 15:45

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2022ء) دادو کی تحصیل جوہی میں 300 سے زائد سیلاب متاثرہ دیہات کے متعدد اسکولوں میں تاحال پانی جمع ہے۔اسکولوں میں پانی جمع ہونے سے 50 ہزار سے زائد بچوں کا تعلیمی سلسلہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سیلاب سے متاثرہ علاقوں دادو اور جامشورو میں سرد موسم نے متاثرین کی مشکلات میں بھی اضافہ کردیا ہے۔مختلف شاہراہوں پر پانی کے اخراج کے لیے لگائے گئے کٹس کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں