دادو، خطرناک مکھی کے کاٹنے سے جلدی مرض وبائی شکل اختیار کر گیا

بدھ 2 فروری 2022 13:24

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2022ء) خطرناک مکھی کے کاٹنے سے جلدی مرض وبائی شکل اختیار کر گیا،ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالحمید شیخ کے مطابق 1500 سے زائد شہری جلدی مرض لیشمینیا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالحمید شیخ کے مطابق لیشمینیا ایک مخصوص مکھی سینڈفلائی کے کاٹنے سے پھیل رہا ہے، سینڈ فلائی مکھی پاک افغان سرحدی علاقوں سے دیگر علاقوں میں پھیل رہی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق مکھی کے کاٹنے سے خارش اور زخم ہو جانے سے مریض کو شدید تکلیف ہوتی ہے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالحمید شیخ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیمیں طبی امدادمیں مصروف ہیں، متاثرہ علاقوں میں اسپرے اور مرض کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں