دادو ،ْزائرین کی بس کو حادثہ ،ْ ڈرائیور جاں بحق ،55 زخمی

جمعہ 16 نومبر 2018 13:20

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) دادو میں لعل شہباز کی درگاہ پر جانے والی زائرین سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری ،ْحادثے میں ڈرائیور جاں بحق ،ْ 55 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مورو روڈ کے مقام پر خیرپورمیرس سے سیہون قلندر لعل شہباز کی درگاہ پر جانے والی زائرین سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری ، حادثے میں 10 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔زخمیوں کو پولیس موبائلوں کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سہولیات میں کمی کے باعث زخمیوں کو زمین پر لیٹا کر علاج کیا گیا۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں