پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر تین گاڑیوں میں ٹریفک حادثہ ،پانچ افراد شدید زخمی

جمعہ 31 دسمبر 2021 23:37

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2021ء) پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر تین گاڑیوں میں ٹریفک حادثہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ہسپتال ذرائع کے مطابق نوکنڈی کے قریب پاک ایران آر سی ڈی شاہرہ لانڈھی کے مقام پر تین پک اپ گاڑیوں میں حادثہ پیش آیا تینوں گاڑیوں میں سوار پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو قریبی ایف سی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد دالبندین ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جنھیں مزید علاج کے لئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک تھی مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں