ایشین ویمن چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم کا اعلا ن

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 20:52

ایشین ویمن چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم کا اعلا ن
لاہور۔7 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2017ء) ایشین ویمن چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ( برونائی) میں شرکت کرنے والی قومی ویمن ہاکی ٹیم کا اعلا ن کردیا گیا،پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں دو روزہ ٹرائلز کے بعد ٹیم کی سلیکشن کی ،ٹیم کی کپتان رضوانہ یاسمین کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رشنا خان ،عشرت عباس ،تسکین کوثر ،آمنہ غفار ،نفیسہ انور ،ابرار شیخ ،اقراء جاوید ،ذکیہ نواز ،سائرہ اشرف ،زیب انساء ،سحرش وحید ،حناء پرویز ،مائرہ صابر ،حمرا لطیف ،امبرین ارشد ( نائب کپتان )کلثوم شہزادی اور عائشہ رفیق شامل ہیں ،سٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں اقبال جوئیا،رمشاء الیاس ،ندا اصغر ،فوزیہ ناز ،سدرہ حکیم ،ادیبا اور بتول کاظم شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں