تحریک انصاف مالاکنڈ ڈویژن کے صدر حاجی نیک محمد کو سینٹ ٹکٹ جاری نہ کرکے مالاکنڈکے کارکنان کے ساتھ ناانصافی کی گی ،عمران خان فیصلے پر نظر ثانی کریں،

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن مالاکنڈ کے ضلعی صدر محمد زید خان رئیسانی ، ضلعی انفارمینشن سیکرٹری صدام حسین کی پریس کانفرنس

منگل 17 فروری 2015 21:17

درگئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء ) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن مالاکنڈ کے ضلعی صدر محمد زید خان رئیسانی ، ضلعی انفارمینش سکرٹری صدام حسین اور حارث خان نے تحریک انصاف مالاکنڈ ڈویژن کے صدر اور پارٹی کے بانی رہنماء حاجی نیک محمد کو سینٹ ٹکٹ جاری نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن کے کارکنان کے ساتھنا انصافی کی گئی ،عمران خان پارٹی کے اندر انصاف کو یقینی بناتے ہوئے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف مالاکنڈ ڈوئژن کے صدر اور پارٹی کے بانی رہنماء حاجی نیک محمد خان کو سینٹ ٹکٹ جاری نہ کرنے پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے مالاکنڈ ڈویژں کے کارکنان کے ساتھ سخت نا انصافی قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے پارٹی کے اندر انصاف یقینی بنانے کی پر زور اپیل کی ہے اور ان سے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کو دس سے زائد منتخب ممبران اسمبلی دینے والے مالاکنڈ ڈویژن کے ڈویژنل صدر اور تحریک انصاف کے بانی رہنماء حاجی نیک محمدخان آف سخاکوٹ کو سینٹ کے ٹکٹ فوری طور پر جاری کرنے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

محمد زید خان رئیسانی کہا کہ 1998میں جب ہر کوئی چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا ساتھ چھوڑجاتے رہے لیکن حاجی نیک محمد خان عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے ہیں اور تحریک انصاف کو فعال اور عوامی قوت بنانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے ان کو سینٹ میں نمائندگی کے حق نہ دے کر مالاکنڈ ڈویژن میں تحریک انصاف اور انصاف ستوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان کو مایوس ہو گئے ہیں ۔

انہون نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ نئے چہروں کو سینٹ کا ٹکٹ جاری کردئے گئے ہیں لیکن دیرنہ رہنماؤں کو سینٹ میں نمائندگی کے حق سے محروم جبکہ پورے مالاکنڈ ڈویژن میں تحریک انصاف کے کسی بھی رہنماء کو سینٹ کا ٹکٹ جاری نہ کرنا مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کی توہین ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ گاؤں کی سطح پر بلدیاتی الیکشن کے کونسلر کی سیٹ نہ جیتنے کے قابل بعض افراد نے سینٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جو لمحہ فکریہ ہے۔ انہون نے اس سلسلے میں تحریک انصاف کی قیادت سے پارٹی کے اندر انصاف کی فرقہمی یقینی بنانے کا بھی پر زور مطالبہ کیا۔

درگئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں