پیپلز پارٹی عوام کی اجتماعی زندگی میں بہتر تبدیلی کی خواہاں ہے،سید محمد علی شاہ باچہ

پیر 13 اپریل 2015 20:40

درگئی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء ) صوبائی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور چیرمین ڈیڈک مالاکنڈ سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی اجتماعی زندگی میں بہتر تبدیلی کی خواہاں ہے۔ یونین کونسل ٹوٹے ڈھیرے جھنڈو ،بادامہ اور خانوڑے میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہوکر پیپلز پارٹی میں شمولیت کے سلسلے میں مختلف سیاسی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد علی شاہ باچہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹوٹئی کو ہائر سکنڈری کا درجے دینے اور ٹوٹئی کے روڈ کے باقی حصہ کی پختگی کے لئے 3کروڑ روپے کی خطیر رقم کی منظوری کا بھی اعلان کردیا اور کہا کہ طالبات کی ہایئر سکنڈری لیول کی تعلیم کے لئے بھر پور سہولیات فراہم کریں گے اور یہ پیپلز پارٹی ہی کی وژن ہے کہ ٹوٹے کے عوام کے آمد و رفت کے لئے ٹوٹے تا کوٹ روڈ کی پختگی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور روڈ کے باقی حصے کی پختگی کے لئے 3کروڑ روپے مزید خرچ کرلیں گے جبکہ بادامہ ٹوٹے بائی پاس روڈ پر ایک کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔

(جاری ہے)

جس سے بادامہ ، ٹوٹئی اور کوٹ کا بائی پاس رابطہ ممکن ہوسکے گا۔ انہون نے یونین کونسل ٹوٹے ، بادامہ ، خانوڑی اور ملحقہ دیہات میں گلیوں کی پغتکی ، کلوٹ کی تعمیر اورنکاسی آب کے دیگر ضروریات کی تکمیل کے لئے 40لاکھ روپے کی ترقیاتی فنڈ کی منظوری کا بھی اعلان کردیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سیف اللہ شہاب ، حاجی اعظم خان جھاڑے، عنایت خان سکرٹری ، فضل حق ، سابقہ ناظم حاجی خان زاد گل ،ریٹائرڈ صوبیدار امیر باچہ ، جنیب اللہ ، وزیر شاہ ، محمد مصطفیٰ ، سابقہ ممبر خان بہادر ، رفیع اللہ ، خائستہ رحمان ، ریٹائرڈصوبیدار گل زرین شاہ ، س ریٹائرڈصوبیدار بازیر خان، نعیم شاہ ، ظاہر شاہ ، اعتبار علی ، جمعہ دین ، سید باچہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر سینکڑوں سیاسی ورکرز نے پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کے اعلانات کرکے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹئی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کا عہد کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں پیپلز پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر اور چیر مین ڈیڈک سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ عوام موسمی سیاستدانوں سے ہوشیار رہیں اور صرف انتخابات کے دور میں نظر آنے والے موسمی لیڈروں کی حوصلہ شکنی کریں انہون نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت ہار جائے یا جیت جائے ان کا عوام کے ساتھ ناطہ برقرار رہتا ہے۔

انہون نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اتمان خیل اقوام کے علاقوں کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر کردیا ہے ۔ سکولوں ، کالجوں ، ہسپتالون کے قیام سے لیکر سڑکوں کی تعمیر ، پختگی ، پینے کی صاف پانی کی فراہمی کے سینکڑوں سکیمین مکمل اور درجنوں پر کام جاری ہے جس سے براہ راست عوام کو فائدہ ملے گا۔اس سے قبل یونین کونسل ٹوی کے پیپلز پارٹی ورکرز کے پر ہجوم اجلاس میں ضلعی اور تحصیل کونسلرز کے لئے پیپلز پارٹی کے امیداروں پر بھی اتفاق رائے کا عمل مکمل کرلیا گیا اور پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر کو اس سلسلے میں امیدواروں کے حتمی اعلان کا اختیار بھی دیا گیا جبکہ ویلج کونسل کی سطح پر جنرل کونسلرز ، کسان اور خواتین کونسلرز کے امیداروں کی حتمی فہرست بھی مرتب کرلی گئی جس کا باضابطہ اعلان مناسب وقت پر کرنے کا عندیہ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

درگئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں